پیپلزپارٹی کے مجوزہ آئینی ترمیمی مسودے کے نکات سامنے آ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی نے اپنا ڈرافٹ شیئر کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے آرٹیکل 175اے میں آئینی عدالت کا قیام شامل ہے،آرٹیکل 175اے، بی ، ڈی، ای ، ایف میں ترامیم کی تجویز بھی شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ڈرافٹ میں کہاگیاہے کہ وفاق میں آئینی عدالت قائم ہونی چاہئے،صوبوں کی سطح پر بھی ایک ایک آئینی عدالت ہونی چاہئے، ترمیم کے مطابق ہائی کورٹس لوئر کورٹس کی اپیل سن سکیں گی،وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے،ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی کمیشن آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا جائے،صوبائی سطح پر ججز کی تعیناتی کا عمل بھی آئینی کمیشن آف پاکستان دیکھے۔