فافن کی الیکشن ٹربیونلز پر تیسری رپورٹ ،334 میں سے کتنی درخواستیں نمٹائی گئیں ؟ اہم تفصیلات جاری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن ٹربیونلز پر تیسری رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نے 334 میں سے صرف 40 درخواستیں نمٹائیں، فافن نے کُل377 درخواستوں کی نشاندہی کی لیکن پنجاب کی 43 درخواستوں کی تفصیلات نہیں ملیں۔ کمیشن نےحال میں پنجاب کے 8 ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن کیا تاہم ان الیکشن ٹربیونلز نے ابھی کام کرنا شروع نہیں کیا۔
"جنگ " کے مطابق فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان ٹربیونلز نے 51 میں سے 28 درخواستیں نمٹا دیں، پنجاب کی 155 میں سے صرف 2 درخواستیں نمٹائی گئیں، خیبرپختونخوا ٹربیونلز نے 42 میں سے 4 درخواستیں نمٹائیں۔ سندھ ٹربیونلز نے 83 میں سے 6 درخواستیں نمٹائیں، اسلام آباد ٹربیونلز نے کوئی بھی درخواست نہیں نمٹائی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ درخواستیں ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد ہوئیں۔