آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری دے دی۔
روزنامہ جنگ کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کافی لیٹر منافع 1 روپے 35 پیسے بڑھانے کی منظوری دی ہے۔اس کے ساتھ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا منافع 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر منافع 9 روپے 22 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس طرح پیٹرول اور ڈیذل پر ڈیلرز کا منافع اضافے کے بعد 10 روپے 4 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد منافع پر اطلاق ہوجائے گا، اس بات کافیصلہ بھی وفاقی حکومت کرے گی کہ اضافہ یکمشت یا مرحلہ وار کرنا ہے۔