ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس

ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی ہوا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں عاقب جاوید، اظہر علی، حسن چیمہ، علیم ڈار نے شرکت کی جبکہ اسد شفیق آن لائن اجلاس کا حصہ بنے۔ سلیکشن کمیٹی کل ملتان روانہ ہوگی جہاں ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ اور ہیڈ کیوریٹر سے ملاقات کرے گی۔

قومی سلیکشن کمیٹی کل دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے پلیئنگ الیون فائنل کرے گی۔

مزید :

کھیل -