بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پر ہوئی، پی پی وفد میں نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے۔ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کی گئی۔
اس سے قبل پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ اگر حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے اور پھر بھی اتفاق رائے چاہ رہی تویہ خوش آئند ہے، حکومت کب تک اپنا ٹائم فریم چھوڑ کر ہمیں اسپیس دے گی؟
انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے مسلسل انگیج کرکے حکومت کے سامنے سیاسی مشاورت سے متفقہ مسودہ رکھ سکوں۔
خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں مجوزہ آئینی ترمیم پر حکومت، پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام نے اپنے مسودے کمیٹی میں پیش کیے۔