آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ, پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت کی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جب کہ قومی ٹیم کی 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔جواب میں آسٹریلیا نے 83رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 اوورز میں عبور کرلیا۔یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔