این اے 122‘ سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،اہلیہ ریما ایاز صادق متبادل امیدوارنامزد

این اے 122‘ سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،اہلیہ ریما ایاز ...
این اے 122‘ سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،اہلیہ ریما ایاز صادق متبادل امیدوارنامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 122ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سردار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جبکہ ایاز صادق کی اہلیہ ریما ایاز صادق این اے 122سے متبادل امیدوار کے طور پر نامزدہوئی ہیں اور انہوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا کرادیئے۔ یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔مئی 2013 میں ہونے والے انتخابات میں اس حلقے میں حکمران جماعت مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شکست دی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -