ڈی جی ایف آئی اے کامراسلہ،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکاغیر قانونی پراپرٹی ڈیلر زکیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد اکبر خان ہوتی نے غیر قانونی پراپرٹی ڈیلر زکیخلاف کارروائی کیلئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو مراسلہ لکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے آئی جی پنجاب کومراسلے میں لکھاہے کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی پراپرٹی ڈیلر زکیخلاف کارروائی کی جائے ۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس افسروں کو فوری طور پر مراسلہ پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر قانونی پراپرٹی ڈیلر زکیخلاف کارروائی کا حکم دیدیاہے ۔