راولپنڈی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی 354کلوہیروئن 2کلو چرس برآمد ،9ملزمان گرفتار
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ماربل فیکٹر ی میں کارروائی کرتے ہوئے 352کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے فیکٹر ی مالک کو 2بچوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق روات میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے ماربل فیکٹر ی میں کارروائی کرتے ہوئے سنگ مر مر میں پیک کئے گئے ہیروئن کے 400پیکٹ برآمدکرلئے ۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پکڑی جانیوالی ہیروئن کا وزن 352کلوگرام ہے ۔دوسری طرف اینٹی نارکوٹکس فورس نے گاڑی میں چھپائی گئی خیبر پختونخوا سے پنجاب میں سمگل کی جانیوالی 2کلو ہیروئن اور 2کلو چرس پکڑ لی اور 4ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے ۔