عمران خان پہلے 30دنوں میں ہی اپنا منشور بھول چکے ، مولا بخش چانڈیو

عمران خان پہلے 30دنوں میں ہی اپنا منشور بھول چکے ، مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ا ین این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان پہلے تیس دنوں میں ہی اپنا منشور بھول چکے ، پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنیوالوں نے لوگوں کے گھر مسمار کرنا شروع دیئے ، حالانکہ حکومتیں لوگوں کو چھت فراہم کرتی ہیں، انہوں نے غریبوں کے سر سے سایہ تک چھیننا شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں انکاکہنا تھا عمر ا ن خان کو انسانوں کی زندگی اور خوشیوں کی قدر نہیں صرف زمین کی قیمت سے غرض ہے، یہ زمین کی قیمت دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں یہ نہیں دیکھتے اس زمین پر کتنے لوگ بسے ہیں، پی پی پی نے ہمیشہ عوامی جمہوری سیاست کی جس کا اعتراف آج مخالف بھی کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے آصف زردرای کی دوراندیشی کا اعتراف کیا ہے ابھی اور اعتراف سامنے آنے ہیں، اب (ن) لیگ کے قائدین کو دل کھول کر پی پی پی قیا دت کی جمہوریت کیلئے خدمات اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہئے، شہید بھٹو، بینظیر شہید اور آصف زرداری کے اس ملک کی جمہوریت اور سیاست پر احسانات ہیں۔ (ن) لیگ 2018ء میں جمہوری عمل سے نکل جاتی اگر آصف زرداری نواز شریف کو انتخابات کے بائیکاٹ سے نہ روکتے۔ ماضی میں تنگ نظر مخالف محترمہ شہید پر تنقید کرتے تھے آج بلاول بھٹو پر کر رہے ہیں، جلد ان تنگ نظر مخالفوں کو یہ اعتراف کرنا پڑے گا پاکستان کا مستقبل چیئرمن بلاول بھٹو سے وابستہ ہے۔
چانڈیو