بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ڑوب سے235 کلو وزنی 21 آئی ای ڈیزبرآمد
کوئٹہ(ویب ڈیسک) ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ضلع ڑوب سے 235 کلو وزنی 21 آئی ای ڈیز برآمد کرلیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع ڑوب کے سرحدی علاقے قمر دین میں کارروائی کی اور 235 کلو وزنی 21 آئی ای ڈیز برآمد کرلیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان آئی ای ڈیز کو محرم الحرام کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔