ہوپ انتخابات، پنجاب اور اسلام آباد میں پولنگ آج، تمام انتظامات مکمل 

ہوپ انتخابات، پنجاب اور اسلام آباد میں پولنگ آج، تمام انتظامات مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ) کے انتخابات 2021-22 آج ہو رہے ہیں۔پولنگ لاہور، ملتا ن میں حاجی کیمپ جبکہ اسلام آباد میں قا ضی فارم ہاؤس آچڑڈ سکیم(مارگلہ ٹاؤن اسلام آباد میں صبح 9.30بجے سے شام 6.30بجے تک ہو گی،جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اسلام آباد زون میں 134، لا ہور میں 179جبکہ ملتان میں 39ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اسلام آباد زون میں فاؤنڈر گروپ کے نصیر مغل، عبدالوہاب صدیقی، انجینئر اخلاق احمد کا مقابلہ آزاد امیدوا ر ان رفیق احمد بھٹہ، جاوید اختر، محمد غضنفرسے ہو گا۔ فاؤنڈر گروپ اسلام آبادمیں گزشتہ سال کا فاتح ہے،امسال بھی کلین سویپ کا دعویدار ہے، آزاد ا مید واران کو غیر اعلانیہ فرینڈز گر و پ کی حمایت حاصل ہے،لاہور اور ملتان میں ہونیوالے دلچسپ مقابلے میں گزشتہ تین سال سے زائد عر صہ سے برسر اقتدار فاؤنڈر گروپ کو شکست دینے کیلئے خدمت گروپ اور یونائٹیڈ گروپ کیساتھ جعفریہ حج و عمرہ ایسوسی ایشن نے اتحاد بنایا ہے۔ فاؤنڈر گروپ کے چوہدری محمد اکبر، فیصل لیاقت،نبیل شاکر کا مقابلہ اتحاد کے مشترکہ امیدوار امتیاز الرحمن چو ہد ری، سعید احمد ملک، اسلم بھٹہ کریں گے۔پنجاب ہوپ کی3 ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں کے حصول کیلئے فاؤنڈر گروپ سمیت خدمت،یونائٹیڈ، جعفریہ الائنس نے زندگی موت کا مسلہ بنا رکھا ہے، گزشتہ سال پنجاب ہوپ کی 3نشستوں میں سے 2فاؤنڈر گروپ جبکہ ایک خدمت گروپ کے حافظ شفیق کاشف نے حاصل کی تھی،امسال فاؤنڈر گروپ اقتدار بچانے جبکہ خدمت،یونائٹیڈ، جعفریہ الائنس اقتدار حاصل کرنے کیلئے زور لگا رہی ہے، آج لاہور اور ملتان میں دلچسپ جوڑ پڑے گا۔ یاد رہے ہوپ بلوچستان، سندھ،کے پی کے،فاٹا زونز سے تمام امیدوا ر بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔آج صرف پنجاب اور اسلام آباد میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ 
ہوپ الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -