نا قابل شکست پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا 26ستمبر کو بھارتی حریف سے مقابلہ ہو گا

نا قابل شکست پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا 26ستمبر کو بھارتی حریف سے مقابلہ ...
نا قابل شکست پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا 26ستمبر کو بھارتی حریف سے مقابلہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مسلسل 13 فائٹس جیتنے والے عثمان وزیر کی اگلی فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر کملدیپ کیساتھ ہوگی۔فائٹ کا اعلان عثمان وزیر نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

جیو نیوز کے مطابق عثمان وزیر نے اپنے کیریئر میں اب تک مسلسل 13 فائٹس جیتی ہیں اور وہ بھارت کے باکسر کے خلاف کامیابی کے ساتھ اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کےلیے پُرامید ہیں۔دوسری جانب بھارتی باکسر کملدیپ جوروال بھی مسلسل 7 فائٹس سے ناقابلِ شکست ہیں، جو اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا رہا ہے۔عثمان وزیر کا ماننا ہے کہ یہ مقابلہ باکسنگ کے شائقین کےلیے ایک سنسنی خیز معرکہ ثابت ہوگا۔

مزید :

کھیل -