آپ کا مکا تو ویسے بھی مشہور ہے ، جج کا شیر افضل مروت سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ رش کی وجہ سے میری سانس رک رہی تھی تو ایک کارکن کو مکا مارا جو میڈیا میں چلا۔
اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مکا تو ویسے بھی مشہور ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پولیس تو جلسہ گاہ آئی ہی نہیں، پولیس کا جلسہ گاہ میں کیا کام؟ کیا ممکن ہے وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے اسلحہ چھین کر پولیس کی کنپٹی پر رکھا جائے؟
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا وزیراعلیٰ بھی تو بڑا اہم عہدہ ہے ، شیر افضل مروت نے کہا شعیب شاہین تو بٹیر نہیں رکھتا ، پستول کہاں سے رکھے گا، شریف آدمی ہے۔ البتہ میں پستول رکھتا ہوں کیونکہ میں دشمن دار آدمی ہوں لیکن جلسہ گاہ میں میرے پاس پستول نہیں تھا۔