فیضان بازیابی کیس میں آئی جی اسلام آباد کو طلب ،سماعت میں وقفہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیضان بازیابی کیس میں آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا اور سماعت میں وقفہ کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ لاپتہ فیضان کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار نے والد عثمان خان کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ فیضان کو پیر کی صبح چھوڑ دیا گیا ہے،عدالت نے فیضان سے تفتیش نہ کرنے پر برہمی کااظہارکیا۔
پولیس حکام نے کہاکہ جی ابھی تفتیش نہیں کی، ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی،اس سے متعلق آئی ٹی والوں سے رابطہ کیا ہے،جسٹس بابرستار نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 4روز ہو گئے آپ تفتیش نہیں کرسکے،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔