زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زرتاج گل کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،آئین ہر سیاسی جماعت کو پرامن جلسے کی اجازت دیتا ہے۔درخواست میں عدالت سے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی ہے۔