مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بھجوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو 15روز کی مہلت

مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بھجوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو 15روز کی مہلت
مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بھجوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو 15روز کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بھجوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو 15روز کی مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے زیرالتوا مقدمات کے چالان سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کرا دیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب میں 3لاکھ 62ہزار مقدمات میں سے 2لاکھ 39ہزار کے چالان عدالتوں کو بھجوادیئے،پنجاب میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد ایک لاکھ 23ہزار461رہ گئی،چالان بروقت عدالتوں میں بھجوانے کیلئے سینٹرلائزڈ سسٹم بنایاجارہا ہے،سینٹرلائزڈ سسٹم سے کسی مقدمے کا چالان عدالتوں کو بھجوانے میں تاخیر نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق گوجرانوالہ میں 2013کے مقدمات کے 4چالان اب بھی باقی ہیں،آئی جی صاھب 10سال گزر گئے لیکن 4مقدمات ابھی پینڈنگ ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم تمام مقدمات کے بارے میں بہترین سسٹم لا رہے ہیں،عدالت نے مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں کو بھجوانے کیلئے آئی جی پنجاب کو 15روز کی مہلت دیدی۔