چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی سے سفارشی ٹولے کو نوکری سے نکال دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ میں سفارشی ٹولوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی ہدایت پر نااہل و سفارشی ڈومیسٹک کے اینالسٹس کو فارغ کردیا گیا، محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی،
کمیٹی نے ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا،26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ ہوئے۔گیارہ اینالسٹس کو فوری طور پر پی سی بی نے فارغ کردیا،پندرہ اینالسٹس معیار پر پورا اترے جنکو مختلف ٹیموں کے ساتھ لگایا جائے گا، چیئرمین پی سی بی نےگراس روٹ لیول پر سفارش و نااہل لوگوں کے خلاف مزید ایکشن لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔