پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے : بیرسٹرسیف

پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے : بیرسٹرسیف
پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے : بیرسٹرسیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے۔
مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بے توقیری پر جعلی وزراءکی ڈھٹائی حیران کن اور پریشان کن ہے، بعض بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف میں جعلی حکومت اور وزراءپارلیمنٹ کی بے توقیری پر بھی خوش ہیں، جعلی حکومت کے جعلی اور درباری وزراءسے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔
 جعلی حکومت کچھ بھی کرلیں مگر غیر قانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دیں گے، جعلی حکومت 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن پر بہت واویلا مچاتے ہیں مگر اپنے گھر پارلیمان کی بے توقیری پر خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی وزراء 9 مئی کے ڈرامے پر مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کریں ، آج اصلی حکومت ہوتی تو پارلیمان کی اس طرح بے توقیری کبھی نہ ہونے دیتی، سپیکر ایاز صادق آئیں بائیں شائیں سے کام نہ لیں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔
صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے، پارلیمان کی بے توقیری کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔

مزید :

سیاست -قومی -