سپیکر قومی اسمبلی نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

سپیکر قومی اسمبلی نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی
سپیکر قومی اسمبلی نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کیا ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کر سکتے؟ہم سب بھول جائیں کہ ماضی میں کیاہوا،کیا ہم پارلیمنٹیرینزچارٹر آف پارلیمنٹ پر سائن نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا، کچھ پردے ضروری ہوتے ہیں،جو واقعہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا،ہم دو تہائی اور اپوزیشن ایک تہائی ہے،اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے،پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا۔

سپیکر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی،حکومت اور اپوزیشن کا سپیکر کیساتھ بیٹھنا بھی ضروری ہوتاہے۔