نقاب پوش افراد پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوں یہ ناقابل برداشت ہے،محمود خان اچکزئی

نقاب پوش افراد پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوں یہ ناقابل برداشت ہے،محمود خان ...
نقاب پوش افراد پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوں یہ ناقابل برداشت ہے،محمود خان اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوں یہ ناقابل برداشت ہے، آئین کی بالادستی کے لیے آپ جہاں تک جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کی باتوں کو بہانہ بنا کر پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونا ناقابل قبول ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جلسے میں جو بھی غلط ہوا اس کا مطلب یہ نہیں کہ پارلیمان پر حملہ ہو جائے، پارلیمان کی بالادستی، اداروں کو دائرہ میں رکھنے کے لیے آپ جو بھی کریں گے ہم اس پر آپ کے ساتھ ہیں۔ ایوان میں بڑی اچھی باتیں ہوئیں، ریکارڈ پر آگئی ہیں، ایوان میں بڑا اچھا ماحول ہے، اللّٰہ نظر بد سے بچائے، دوستوں نے ایمانداری سے باتیں کیں، لیکن جس انداز سے ہوئیں وہ ٹھیک نہیں۔

"جنگ " کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے آپ کو حلفاً یقین دلاتے ہیں کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانے اور ہر ادارے کو آئین کے دائرے میں رکھنے کے لیے جس حد تک آپ جائیں گے آپ کے ساتھ ہیں۔کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔