لکی مروت کے بعد باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا میں پولیس کا احتجاج، پولیو ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا اعلان

لکی مروت کے بعد باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا میں پولیس کا احتجاج، پولیو ڈیوٹی کے ...
لکی مروت کے بعد باجوڑ سمیت خیبرپختونخوا میں پولیس کا احتجاج، پولیو ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت ،باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن )لکی مروت کے بعد باجوڑ میں بھی پولیس ٹارگٹ کلنگ واقعات کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ۔

آج نیوز کے مطابق لکی مروت میں پولیس کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے، لکی مروت کے پولیس اہلکاروں نے مزید دو مقامات منجیوالہ چوک اور درہ پیزو میں بھی دھرنا دے دیا۔ ان دھرنوں سے شہر کو ملانے والے تمام راستے کٹ گئے ہیں۔
لکی مروت میں پولیس کے احتجاج کا یہ سلسلہ نو ستمبر کو شروع ہوا تھا، اہلکاروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو مکمل اختیار دیا جائے، پولیس جوانوں اور افسران کو تخفظ دیں اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے پولیس لائن کو خالی کر دیا جائے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیس خود تین ماہ میں دہشت گردی ختم کردے گی۔ اہلکاروں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پولیس یونین کو بحال کیا جائے اور غیر محفوظ و دور دراز تھانہ براگی کو ختم کیا جائے۔
مظاہرین کا آج کہنا ہے کہ ہم احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر رہے ہیں۔ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
گزشتہ روز احتجاجی مظاہرین نے کہا تھا کہ دھرنے میں ضلع کرک پولیس٬ بنوں پولیس، ٹانک پولیس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اہلکار بھی شامل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ لکی مروت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں جس کے بعد پولیس اہلکار احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ افسران کو مطالبات کے لئے دو دن کا الٹی میٹم دیا ہے، دو دن ہمارا احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا، اگر مطالبات نہ مانیں گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔ادھرباجوڑ پولیس نے پولیس لائن گراو¿نڈ ہیڈ کوارٹر خار میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا اور پولیو ڈیوٹی سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔باجوڑ پولیس نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور شہادتوں سے تنگ آگئے ہیں۔