نیپرا کاکے الیکٹرک کو1 کروڑ روپے جرمانہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سال 2022 اور 23 میں جان لیوا واقعات پرکے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کے بعد نیپرا کا کے الیکٹرک کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا ۔
آج نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 19 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کو جاں بحق ہونے والے شہری کی فیملی کو 35 لاکھ ادا کرنے اورکے الیکٹرک کوجاں بحق شہری کے خاندان میں سے ایک کونوکری دینے کا بھی حکم دیدیا ہے۔ نیپرا دوماہ میں حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہوگا۔