عید میلاد النبیﷺپر  سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، کتنےہزار پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے؟ جانیے

عید میلاد النبیﷺپر  سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، کتنےہزار پولیس اہلکار ...
عید میلاد النبیﷺپر  سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، کتنےہزار پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 60 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ صوبہ پنجاب کے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں لاء اینڈ آرڈر کے 13 ویں  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے بھی شرکت کی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جا چکا ہے۔

 صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزراء اور اراکینِ اسمبلی کی تمام اضلاع میں ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں جو انتظامیہ کیساتھ مل کر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرامن اور عقیدت و احترام کیساتھ انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ساؤتھ افریقن ویمن کرکٹ سیریز کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے پولیس کی معاونت کیلئے آرمی اور رینجرز کی 6 کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

 اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی عثمان خالد، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ پنجاب بھر سے ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ڈویژن میں انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔