نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف  کو  وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف  کو  وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف  کو  وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا ۔

گارڈ آف آنر کی تقریب  وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف سابق وزیر اعظم  عمران خان  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد  وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، ایوان کے  174 ارکان نے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے ان پر  اعتماد کا اظہار کیا ، شہباز شریف نے وزارت عظمی کا حلف گزشتہ رات اٹھایا ۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بجائے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے  شہباز شریف سے حلف لیا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -