میرے خاندان کے زیادہ تر افراد بیرونِ ملک مقیم ہیں، مشال خان

 میرے خاندان کے زیادہ تر افراد بیرونِ ملک مقیم ہیں، مشال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مشال خان نے اتفاق سے اداکاری میں  آنے سے لے کر محبت تک کی روداد سنا دی۔ حال ہی  ایک انٹرویو کے دوران مشال نے انکشاف کیا کہ میرے خاندان کے زیادہ تر افراد بیرونِ ملک مقیم ہیں اور میں خود بھی اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک جا چکی ہوں، تاہم میرا دل پاکستان میں ہی لگا رہا۔انہوں نے کہا کہ یہی میرا گھر ہے اور انسان اپنے گھر میں ہی سب سے زیادہ سکون محسوس کرتا ہے۔ مشال نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا بھی ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ میں دل شکستگی سے بھی گزری، کئی رکاوٹیں آئیں، نئے تجربے کیے، لیکن ہر بار خود کو سنبھالا اور مزید مضبوط بن کر ابھری۔اداکاری میں آنے سے متعلق مشال نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ محض ایک اتفاق تھا، ایک دن آڈیشن کے لئے کال موصول ہوئی اور اگلے لمحے مقبول ڈرامہ سنو چندا کا حصہ بن چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ ایک تجربہ تھا، مگر رفتہ رفتہ مجھے اداکاری سے محبت ہو گئی۔

مشال خان نے یہ بھی بتایا کہ میرا اب تک کا سب سے پسندیدہ کردار ڈرامہ پاگل خانہ میں نبھایا گیا کردار ہے، جو دل کے سب سے قریب ہے۔ 

مزید :

کلچر -