گلوکارہ دعاخان کا نیا میوزک ویڈیو”سجنا“ ریلیز 

    گلوکارہ دعاخان کا نیا میوزک ویڈیو”سجنا“ ریلیز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ دعاخان کا نیا میوزک ویڈیو”سجنا“ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ دنوں JS سٹیریونے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے۔اس گانے کی شاعری نامور شاعر اصغر علی جٹ نے لکھی ہے اس کامیوزک و مکس ماسٹرنگ سمیر جٹ نے کی ہے۔اس گانے کی آڈیو جٹ سٹوڈیومیں تیار کی گئی اس کے ڈی او پی علی رضا جبکہ ایڈیٹر نادرعلی تھے۔ دعاخان نے بتایاکہ ان کا یہ گاناخاص طورپر نوجوان نسل کے لئے بنایاگیاہے اور سوشل میڈیا پر بیحد وائرل ہوچکاہے دعاخان کا کہناتھا کہ اس وقت سوشل ایپس پر اس کی ویڈیوز اور میمز بنائی جا رہی ہیں جو ٹرینڈنگ پر جارہی ہیں۔اس ویڈیوکے پروڈیوسر اصغر علی جٹ کا کہناتھا کہ دعاخان ایک باصلاحیت گلوکارہ ہیں جن کے اس سے قبل بھی بہت سارے ٹریکس ہٹ ہو چکے ہیں اور وہ نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ بن چکی ہیں۔اصغر علی جٹ نے مذید بتایاکہ انہوں نے دعاخان کے لیئے خصوصی طور پر یہ گانا لکھا اور بنایا جسے دعاخان نے نہائت عمدگی سے نبھایاہے۔ آئندہ بھی دعاخا ں کے ایسے پراجیکٹس تیار کئے جائیں گے جو نوجوانوں کے پسندیدہ بن جائیں گے۔

مزید :

کلچر -