پاکستانی قوم نے متحد ہو کر تمام بحرانوں کا مقابلہ کیا،آصف اقبال

پاکستانی قوم نے متحد ہو کر تمام بحرانوں کا مقابلہ کیا،آصف اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے) ہم آج جو کچھ ہیں وہ اپنے وطن عزیز پاکستان کی بدولت ہیں ،پاکستان ہماری پہچان ہے،14اگست ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیاد ت میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس عظیم مملکت کو حاصل کیا ان خیالات کا اظہارسیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب محمد آصف اقبال نے جشن آزادی کے سلسلے میں روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم آج اگر خود کو ایک وحدت ثابت کر دیں تو دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان جیسا نہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 70سال ہو چکے ہیں اور ان سالوں میں ہم نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ،سیلاب ،دشمن کی طرف سے مسلط کی جانے والی جنگوں،قدرتی آفات ،زلزلوں اور حالیہ پے درپے دہشت گردانہ حملوں جیسے امتحانات سے گزرے لیکن ہماری قوم نے ان تمام امتحانات کا اللہ کی رحمت اور قومی حب الوطنی سے سامنا کیا ،ہمارا یقین اور ایمان متزلزل نہ ہوا ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی ہم 14اگست اس جوش اور جذبے سے منا رہے ہیں کہ اس ارض وطن کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،آج پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔