چیف سیکرٹری میونسپل افسران کی بحالی کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

چیف سیکرٹری میونسپل افسران کی بحالی کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں 65ٹاون میونسپل آفیسرز کی بحالی کا معاملہ،عدالت نے چیف سیکرٹری کو 27اگست تک معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں امتیاز منصور سولنگی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 2013 میں مختلف شہروں میں ان ٹی ایم اوز کی تقرری عمل میں آئی تھی بعد میں حکومت سندھ نے ان تقرریوں کو جعلی قرار دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے بھی پہلے مرحلے پر افسران کی درخواست مسترد کردی تھی،تاہم سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو ان افسران کی پریزینٹیشن پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایک سال کی مدت گزرجانے کے باوجود چیف سیکرٹری نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے 27 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے