ارباب غلام رحیم نے پیپلز پارٹی پر بجلیاں گرادیں ، ایسا دعویٰ کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ بھی دنگ رہ جائیں 

ارباب غلام رحیم نے پیپلز پارٹی پر بجلیاں گرادیں ، ایسا دعویٰ کہ بلاول بھٹو ...
ارباب غلام رحیم نے پیپلز پارٹی پر بجلیاں گرادیں ، ایسا دعویٰ کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ بھی دنگ رہ جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈومحمدخان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ افیئرزڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہاہے کہ تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سندھ میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی ،وزیراعظم عمران خان سندھ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
ٹنڈو محمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کو تباہ کر دیا ،کرپشن کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا، اپوزیشن چاہے جتنا زور لگا لے وزیراعظم عمران خان مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ سے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے وفاقی حکومت کی طرف سے احساس پروگرام ،سمیت متعدد پروگرام شروع کیے گئے جن سے بلاتفریق لوگوں کی خدمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں مستحکم ہو رہی ہے، وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں ہم عوام کو متحرک کریں گے۔