پاک فوج ملک کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہی ہے، وزیراعظم

پاک فوج ملک کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہی ہے، وزیراعظم
پاک فوج ملک کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہی ہے، وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں۔

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں خارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران، جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمارے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔

مزید :

قومی -