اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 50کروڑڈالر قرض کی فراہمی رواں ماہ شروع ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 50کروڑڈالر قرض کی فراہمی شروع ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کیلئے 10کروڑڈالر رواں ماہ موصول ہوں گے،تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے ادھار رقم کی پہلی قسط موصول ہو گی،تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئندہ سہ ماہی میں 15کروڑ ڈالر ملیں گے، رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 25کروڑڈالر فراہم کئے جائیں گے،گزشتہ مالی سال جون تک اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 25کروڑ ڈالرفراہم کئے گئے تھے۔