پشاورہائیکورٹ کا گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کو فوری رہاکرانے کاحکم

پشاورہائیکورٹ کا گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کو فوری رہاکرانے کاحکم
پشاورہائیکورٹ کا گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کو فوری رہاکرانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے گومل زام ڈیم کے مغوی آٹھ ملازمین کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔اہل کاروں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی۔ عدالت عالیہ نے مغوی اہلکاروں کی ہر حالت میں بازیابی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آپریشن بھی کرناپڑے تو کریں ۔فاٹا کے سیکرٹری لاءاینڈ آرڈر جمال ناصر نے عدالت کو مغویوں کی بازیابی کے لئے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا۔عدالت نے وزارت داخلہ ، دفاع ، گورنر خیبر پختونخوا ، فاٹا سیکرٹریٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹھوس اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ نجی چینل کے مطابق گومل زام ڈیم پر کام کرنیو الے آٹھ اہل کاروں کو رواں سال اگست میں ٹانک روڈ وزیرستان سے اغواءکیاگیا تھا۔

مزید :

پشاور -