فنی کیریئر میں بے شمار کردار ادا کئے اب کسی کردار کی خواہش باقی نہیں،سہراب افگن

فنی کیریئر میں بے شمار کردار ادا کئے اب کسی کردار کی خواہش باقی نہیں،سہراب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(فلم رپورٹر )سینئر اداکار و ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ میں نے اپنی فنی زندگی میں بے شمار کردار ادا کیے ہیں اب کسی کردار کی خواہش باقی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں فنکاروں کو وہ قدر وعزت نہیں کی جاتی جس کے وہ حق دار ہوتے ہیں ۔سینئر فنکار اثاثہ ہیں ان سے استفادہ کیا جائے تاکہ و ہ بھی زندگی کے باقی لمحے عزت کے ساتھ گزار سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی دل میں خواہش مچلتی ہے کہ بچپن پھر لوٹ آئے مگر مجھے علم ہے کہ سب تصور اتی باتیں ہیں ،میں آج بھی اپنے حسین ماضی کی یادوں میں گم ہوجاتا ہوں ۔سہراب افگن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی فنی زندگی میں بے شمار کردار ادا کئے ہیں اب کسی کردار کی خواہش باقی نہیں ۔

مزید :

کلچر -