دھند کے باعث حادثات ،متعدد افراد زخمی،مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار

دھند کے باعث حادثات ،متعدد افراد زخمی،مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ہیڈ راجکاں(کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)دھند کے باعث حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی،ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے،ہیڈ راجکاں میں دھند کے باعث مسلسل12گھنٹے بجلی کی بندش سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا تفصیل کے مطابق ملتان میں دھند کے باعث حادثات میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا فیض پر مسافر(بقیہ نمبر49صفحہ5پر )
بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث 9افراد نظیر احمد،نبیل خان،مدثر،یاسرطاہر علی،ممتازبیگم،اختر علی،اور بشریٰ بی بی زخمی گئے،دریں اثناء بوسن روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20سالہ حمزہ گر کر زخمی ہوگیا،مظفر گڑھ روڈ پر کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے باعث 40سالہ حق نواز 25سالہ ارشاد اورکاشف زخمی ہوگئے،دریں اثناء سلطان پور حمڑ کے قریب موٹر سائیکل سواریوسف بیل گاڑی سے ٹکراکر زخمی ہوگیا، 17کسی میں اسی طرح کے حادثہ میں 30سالہ شفیق بیل گاڑی سے ٹکرا گیا، ستواں مل سٹا پ کے قریب 19سالہ مدثر دھند کے باعث گٹر میں جاگرا جسے بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے نکالا،علاوہ ازیں دنیا پور روڈ پر ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فیض اور عمران زخمی ہوگئے،ریسکیو اہلکاروں نے اطلاعات ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے کراچی سے آنیوالی خیبر میل ایک گھنٹہ‘ ہزارہ ایکسپریس تین گھنٹے‘ عوام ایکسپریس5گھنٹے‘ کراچی ایکسپریس4گھنٹے‘ زکریا ایکسپریس6گھنٹے‘ نائٹ کوچ8گھنٹے جبکہ کراچی جانے والی خیبر میل ایک گھنٹہ‘ ہزارہ ایکسپریس 3گھنٹے‘ عوام ایکسپریس 5گھنٹے‘ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس3گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچیں کراچی کے لئے زکریا اور لاہور کے لئے ملتان ایکسپرے وقت پر روانہ کی گئی۔علاوہ ازیں چولستان اور نواحی علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی ۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی انتہائی کم ہو گئی ۔ مقامی پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے ڈرائیورز حضرات کو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کو کیا ہے دوسری طرف دھند کے شروع ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہو جاتی ہے اور مسلسل بارہ گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے ۔