نیشنل ٹی 20میلہ ،ملتان پشاور ریجن نے میچز جیت لئے کھلاڑیوں کا جشن

نیشنل ٹی 20میلہ ،ملتان پشاور ریجن نے میچز جیت لئے کھلاڑیوں کا جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ دوسرے روز کے پہلے میچ میں پشاور ریجن نے فاٹا کو 2وکٹوں سے ہرا دیا،ملتان کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاٹا ریجن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں5وکٹوں پر 124رنز بنائے عادل امین44(ناٹ آؤٹ)(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

آصف آفریدی19رنز بنا کرناٹ آؤٹ اور سمیع الحق نے 19رنز بنائے،پشاور کے عمران خان سینئر،وقاص مقصود،زوہیب خان اور عمران خان جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب پشاور ریجن نے مطلوبہ ہدف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،نبی گل 34اصرار اللہ 23رنز بنا کر نمایاں رہے،فاٹا کی جانب سے ضیاء الحق نے 3اسامہ میر نے 2جبکہ آصف آفریدی اور محمد عرفان جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نبی گل کو ان کی عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں صہیب مقصود کی شاندار ناقابل شکست دھواں دھار اننگز کی بدولت ملتان نے کراچی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں7وکٹوں پر 163رنز بنائے کراچی کی جانب سے خرم منظورنے 62اور رمیز راجہ جونیئرنے 54رنز بنائے شمع ملتان کی جانب سے محمد عرفان اور محمد عمران نے 2،2 جبکہ عامر یامین اور بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں شمع ملتان نے مطلوبہ ہدف 18.2اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ملتان کی جانب سے کپتان صہیب مقصود نے ناقابل شکست 88اور عرفان خان آفریدی نے 67رنز ناٹ آؤٹ بنائے گلریز صدف6اور حسن رضا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے،کراچی وائٹس کی جانب سے راحت علی اور رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،کپتان صہیب مقصود کو ناقابل شکست 88رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراد دیا گیا۔دریں اثناء سکیورٹی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے بال پیکرز دوسرے روز بھی گراونڈ میں ڈیوٹی سرانجام نہ دے سکے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران بانڈری لائن کے باہر آنیوالی گیندوں کو اُٹھانے کے لیے مقامی کلبز کے انڈر14اور انڈر 16کرکٹرز کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے پی سی بی کی جانب سے کلبز کرکٹرز کی فہرست منگوانے کے باوجود سکیورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے کرکٹرز کی ڈیوٹیاں گراونڈ میں نہ لگائی جاسکی ہے جس کی وجہ سے باونڈری لائن سے باہر آنے والی گیندوں کو کرکٹرز خود لانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وقت کا ضیاع بھی ہورہا ہے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی کلیرنس آج ملنے کے امکان کی وجہ سے بال پیکرز آج سے ڈیوٹیاں شروع کرسکتے ہیں۔ جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی شائقین کرکٹ کی تعداد مایوس کن رہی دوسرے میچ کے دوران جنرل انکلوژر میں شائقین نظر آئے انتظامیہ کی جانب سے سپشل پرسنز کے لیے داخلہ فری کردیا گیا ہے شائقین کے اسٹیڈیم نہ آنے کی وجوہات دفتری اورتعلیمی اوقات کار بتائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے میچز کے شام سات بجے اختتام پذیر ہونے کے باعث شائقین کا گراونڈ میں آنا ممکن نظر نہیں آرہا ہے انتظامیہ کی جانب سے جمعتہ المبارک اور ہفتے،اتوار کو ہونیوالے میچز میں شائقین کی خاطر خواہ آمد کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔
ٹی 20