”مولانافضل الرحمان کو 64 کنال اراضی دی گئی جو کہ ۔۔“نیب حرکت میں آ گئی 

”مولانافضل الرحمان کو 64 کنال اراضی دی گئی جو کہ ۔۔“نیب حرکت میں آ گئی 
”مولانافضل الرحمان کو 64 کنال اراضی دی گئی جو کہ ۔۔“نیب حرکت میں آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) نے گورنمنٹ ٹرانسپورٹ سروس کی مہنگی اراضی خلاف قانون اور کم قیمت پر مولانا فضل الرحمان کو دینے کے حوالے سے موصول شکایت کی تصدیق شروع کر دی۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ موصول شکایت کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے جنرل ٹرانسپورٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کیا تھا جس کی 64 کنال زمین مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایک کروڑ 40 لاکھ کی سرکاری زمین خلاف قانون مولانا فضل الرحمان کو 40 لاکھ روپے میں دی گئی جس کے حوالے سے موصول شکایت کی تصدیق شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر عطاالرحمان نے بتایا کہ یہ شکایت جھوٹ ہے اس سے کچھ بھی نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح نیب نے پہلے تحقیقات کی ہیں یہ تحقیقات بھی ردّی کی ٹوکری میں جائیں گی، اس طرح کوئی دباو¿ کا شکار کرنا چاہے تو ہم اس حد سے گزر چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -