سموگ سے بچاؤ کیلئے پانی  زیادہ استعمال کریں،ڈاکٹر مسعود اختر شیخ

سموگ سے بچاؤ کیلئے پانی  زیادہ استعمال کریں،ڈاکٹر مسعود اختر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سموگ سے بچاوًکیلئے سادہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ  استعمال کریں۔ تازہ پھلوں میں کینو، مسمی،مالٹا، سنگترہ، لیموں وغیرہ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ ڈرائی فروٹس بھی فائدہ مند ہیں۔  ان خیالات کا اظہار جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام  سٹی ہسپتال لاہور میں سموگ پر ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے کہا کہ  وٹامن سی، میگنیشیم اور اومیگا فیٹی ایسڈ پر مشتمل ملٹی وٹامنز کا استعمال کیا جائے تو سموگ کے اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔ سموگ سے بچنے کے لئے گھروں  اور دفاتر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال ضروری ہے۔عوام سموگ کے اوقات میں رش والے بازاروں، زیادہ ٹریفک والی سڑکوں، ریلوے سٹیشنوں  پر جانے سے پرہیز کریں۔ ڈاکٹر فاطمہ مجید، ڈاکٹر اسد عباس شاہ، رانا رفیق، اور ڈاکٹر شہباز نے سموگ سے بچنے کے حوالے سے آگاہی دی۔