چوہدری شجاعت کی نوازشریف سے جلدملاقات کا امکان
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی نوازشریف سے ملاقات جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق (ق)لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنے والد شجاعت حسین کا سلام اور اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا نواز شریف سے ملاقات کے لئے جلد لندن جانے کا امکان ہے۔