نوازالدین صدیقی کی بیٹی بھی منظرعام پرآگئی

نوازالدین صدیقی کی بیٹی بھی منظرعام پرآگئی
نوازالدین صدیقی کی بیٹی بھی منظرعام پرآگئی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سٹار نواز الدین صدیقی اپنی فیملی کو ترجیح دینے والے شخص ہیں اور اپنی نجی زندگی کو پیشہ وارانہ زندگی سے الگ رکھتے ہیں تاہم گزشتہ روز پہلی بار وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ نظر آئے اور لوگ ان کی بیٹی کی سادگی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ 
"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق نواز الدین صدیقی اور ان کی بیٹی شورا صدیقی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’وائرل بھیانی‘ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ شورا صدیقی کو پہلی بار دیکھ کر نواز الدین صدیقی کے مداحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور شورا کی سادگی اور خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے۔


ایک شخص نے اس ویڈیو پر کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”اس کی بیٹی بالکل سادہ ہے، فلمی ستاروں کے بچوں والے نخرے بالکل نہیں ہیں اس میں۔“ایک خاتون نے لکھا کہ ”بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ میں نے اسے پہلی بار دیکھا ہے۔“ایان نامی ایک شخص نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ”ماشاءاللہ، بہت خوبصورت۔“

مزید :

تفریح -