گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ میلوں دور تک پھیل گئی، حکام کو ایئر پورٹ بند کرنا پڑ گیا

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ میلوں دور تک پھیل گئی، حکام کو ایئر ...
گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ میلوں دور تک پھیل گئی، حکام کو ایئر پورٹ بند کرنا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوئٹے مالا سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی امریکہ میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک دوبارہ  پھٹ  گیا۔ گوئٹے مالا میں پھٹنے والے اس آتش فشاں سے  لاوا اور راکھ پھوٹ پڑی جس کی وجہ سے  گوئٹے مالا سٹی میں حکام کو ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے اور ایک بڑی شاہراہ کو مختصر طور پر بند کرنا پڑا۔
فیوگو (آگ کیلئے ہسپانوی لفظ)  نامی آتش فشاں  ہفتہ سے اتوار تک رات بھر  جاری رہا،  پگھلی ہوئی چٹان اس کی ڈھلوانوں سے نیچے آ  نے لگی اور اس سے نکلنے والی  راکھ آسمان میں دو سے پانچ کلومیٹر اونچائی تک اڑی،  جب کہ   ہوائیں راکھ کو 35 کلومیٹر دور گوئٹے مالا سٹی کی طرف لے گئیں۔

سول ایروناٹکس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے رن وے کے قریب راکھ کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ لا ارورہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو  صبح کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ ہوابازی کے ذرائع نے بتایا کہ راکھ کی وجہ سے کم از کم دو آنے والی پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔