ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس، اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس، اہم منصوبوں اور شعبوں کی ...
ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس، اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن ائن )ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی  کا  11واں اجلاس ہوا ، اجلاس   میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس  وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں  متعلقہ وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز، اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے  شرکت کی ۔

اجلاس میں اہم شعبوں اور منصوبوں کی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا گیا   اور پالیسی سطح پر معاملات تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔اجلاس میں کمیٹی  کا  عالمی کنسلٹنٹس کے ذریعے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ  دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور  سرمایہ کاری کے  فرو غ کے لیے منصوبے پیش کیے گئے۔
 ایس آئی ایف سی  کی سہولت کاری سے  ملک میں سرمایہ کاری کے  فروغ کے لیے  حکومتی کاوشیں تیز ہوئی ہیں ۔اجلاس میں تمام متعلقہ  وزارتوں کو پیش رفت تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، متعلقہ شعبوں کے امور پر اتفاقِ رائے اور نئی حکمت عملی مرتب کرنے کیلیے کہا گیا ۔