سندھ بزرگوں کو سہولتیں دینے والا پہلا صوبہ بن گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سٹیزن کارڈ کا اجراء، سندھ بزرگوں کو سہولتیں دینے والا پہلا صوبہ بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ر سماجی بہبود کے وزیر میر طارق علی خان تالپور نے کہا ہے کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے سندھ سینئر سٹیزن کارڈ کا اجراء کیا ہے، جو بزرگ شہریوں کو طبی سہولتیں، سفر میں آسانی اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاسرکاری دستخطی تقریب میں کیا۔صوبائی وزیر کا بتایا کہ سماجی بہبود کے محکمے نے نادرا کے تعاون سے بزرگ شہریوں کی معاونت کے لیے اس تاریخی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
"جنگ " کے مطابق نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ سینئر سٹیزن کارڈ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 37 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا جس کے ذریعے انہیں صحت کی دیکھ بھال، سفر کی سہولتیں اور دیگر شہری خدمات تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔