این اے 154، ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) میں آج کانٹے دار مقابلہ متوقع

این اے 154، ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) میں آج کانٹے دار مقابلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لودھراں(آئی این پی ) لودھراں کے حلقے این اے154کے ضمنی انتخاب کا میدان (آج) سجے گا ، پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیراقبال شاہ میں کاٹنے کامقابلہ متوقع ، حلقے میں میں چار لاکھ 31 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،338 پولنگ سٹیشنزاور 1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کا میدان (آج) سجے گا ۔ (آج) پیر کوہونے والے الیکشن میں چار لاکھ 31ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 2لاکھ 36ہزار 496مرد اور ایک لاکھ 94 ہزار 506 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔ 338 پولنگ اسٹیشنز اور 1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے چھ انتہائی حساس اور 41 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حلقے میں پیپلزپارٹی کے مرزا محمدعلی بیگ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔
این اے 154

مزید :

صفحہ اول -رائے -