موبائل فون کے ذریعے عورت کی آواز میں جھانسہ، ملاقات کے لئے بلا کر اغوا کی کوشش ناکام

موبائل فون کے ذریعے عورت کی آواز میں جھانسہ، ملاقات کے لئے بلا کر اغوا کی ...
موبائل فون کے ذریعے عورت کی آواز میں جھانسہ، ملاقات کے لئے بلا کر اغوا کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(ویب ڈیسک)موبائل فون کے ذریعے عورت کی آواز میں جھانسہ دے کر نوجوان کو ملاقات کیلئے بلالیا گیااور پھر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جسے موقع پر موجود افراد نے ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں پولیس نے کشمور کے رہائشی 6افرادشہباز علی ،نادر علی،محمد پناہ ،اعجاز احمد ،سومر خان اور غلام حسین چاچڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاج محمد بروہی کو موبائل فون کے ذریعے عورت کی آواز میں جھانسہ دیکر ملاقات کے لئے بائی پاس پر بلایا ،وہاں جب اپنے تین عزیزوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پہنچا تو 6افراد نے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر چیخ و پکار کرکے فرار ہو کر قریب کھڑی پولیس موبائل کو اطلاع کی ، پولیس نے فوری کاروائی کرکے تاج محمد کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

تاج محمد بلوچستان کے علاقے مستونگ کا رہائشی ہے جیکب آباد کے بروہی محلہ میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آیا تھا تاج محمد کی مدعیت میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔