پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ٹیوب ویل کیلئے ڈرلنگ کے دوران گیس نکل آئی

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ٹیوب ویل کیلئے ڈرلنگ کے دوران گیس نکل آئی
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ٹیوب ویل کیلئے ڈرلنگ کے دوران گیس نکل آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ویب ڈیسک)پنگریو کے نزدیک تحصیل کلوئی کے گائوں حیات مہران پوٹو میں ٹیوب ویل لگانے کے لیے کی جانے والی بورنگ کے دوران قدرتی گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔ متعلقہ محکمے کو اطلاع دے دی گئی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پنگریو اور اس کے نواح میں معدنیات کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔ مقامی زمیندار بابومہران پوٹو اپنی زرعی زمین میں ٹیوب ویل لگانے کیلئے بورنگ کرارہے تھے کہ 90 فٹ کی گہرائی سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ زمیندار اور بورنگ کرنے والے کاری گر یہ دیکھ کر پریشان ہو گئے۔ انہوں نے پائپ کے بیرونی سرے پر ماچس کی تیلی جلائی تو گیس نے فوراً آگ پکڑ لی۔ پانی ڈالے جانے پر آگ نے مزید شدت اختیار کر لی۔ اطلاع ملتے ہی بہت سے لوگ کھدائی کے مقام پر جمع ہو گئے۔

بابومہران پوٹو اوربورنگ کرنے والے مستری محمد اعظم نے بتایا کہ 70 فٹ کی بورنگ کے بعد مٹی کی بیس فٹ تک کی سخت تہہ (جسے مقامی زبان میں کڑ کہا جاتا ہے ) ختم ہونے پر ہلکا سا دھماکا ہوا اور بورنگ کے پائپ سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ بابومہران پوٹونے بتایا کہ انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی بدین کی خاصخیلی فیلڈ کے افسران کو اطلاع دے دی ہے ، تاہم افسران کا کہنا ہے کہ سروے ٹیم ہی چیک کر کے کچھ بتا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پنگریو اوراس کے نواح میں جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی طرف سے کئی مقامات پر کی جانے والی ڈرلنگ کے دوران کوئلے اور دیگرمعدنیات کے ذخائردریافت ہوئے ہیں مگران سے باضابطہ پیداوار حاصل کرنے کا عمل اب تک شروع نہیں کیا گیا۔