بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ، 12 وزیر آج حلف اٹھائیں گے

بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ، 12 وزیر آج حلف اٹھائیں گے
بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ، 12 وزیر آج حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ، 12 وزیر آج حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاہدہ مری کے تحت بلوچستان میں ن لیگ کی بننے والی حکومت میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد وزرا کے انتخاب کا پہلا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ق لیگ کے شیخ جعفر مندوخیل، نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نواب ایاز جوگیزئی،ن لیگ کے چنگیز مری، سرفراز بگٹی، سرفراز ڈومکی اورعبدالرحیم سمیت 12 نئے وزرا اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ معاہدہ مری کے تحت بلوچستان میں حکومت سازی کا ڈھائی سالہ فارمولا طے کیا گیا تھا. معاہدے کے تحت پہلے ڈھائی سال نیشنل پارٹی نے بلوچستان پر حکومت کی تھی اور پارٹی کی طرف سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔ ڈھائی سال مکمل ہونے کے بعد ن لیگ نے زمام کار سنبھال لی اور کچھ روز پہلے ثناء اللہ زہری نے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔