پشاور میں پیداہونے والے عمانی بولر نے شاہین آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

پشاور میں پیداہونے والے عمانی بولر نے شاہین آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
پشاور میں پیداہونے والے عمانی بولر نے شاہین آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔بلال خان پاکستان کے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین100 وکٹیں لینے والے  فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

پشاور میں پیدا ہونے والے 37 سالہ میڈیم پیسر بلال خان نے یہ اعزاز  عمان اور نمیبیا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران حاصل کیا۔بلال نے نمیبیا کے خلاف اپنے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 3  وکٹیں حاصل کیں۔  جس کے بعد ان کی 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں ہوگئی ہیں۔

شاہین آفریدی نے 2023 کے ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف اپنے  کیریئر کے 51 ویں ون ڈے میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بنے تھے۔

مزید :

کھیل -