ایران میں سعودی سفارتخانے کی حفاظت میں ناکامی پر سکیورٹی اہلکار برطرف

ایران میں سعودی سفارتخانے کی حفاظت میں ناکامی پر سکیورٹی اہلکار برطرف
ایران میں سعودی سفارتخانے کی حفاظت میں ناکامی پر سکیورٹی اہلکار برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران( صباح نیوز) ایران میں سعودی سفارتخانے کو نذر آتش کرنے سے روکنے میں ناکامی پر سینئر سکیورٹی اہلکار کو برطرف کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 9 جنوری سے پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کچھ نقاب پوش نوجوانوں نے اندھیرے میں عمارت کی بیرونی دیوار کے اوپر سے فائر بم پھینکے۔ پھینکے جانے والے اکثر بموں نے آگ پکڑ لی جس سے قریب ہی ایک درخت جل گیا۔ ویڈیو کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔ کسی نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی تاہم ایک نقاد نے بتایا ویڈیو ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے شیعہ نوجوانوں نے شیخ نمرالنمر کی پھانسی کا بدلہ لینے کے لیے یہ حملہ کیا۔