بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کے مترادف ہے،محمد فیصل

   بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کے مترادف ہے،محمد فیصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ وعوام پر ظلم کے مترادف ہے۔پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔عمران خان عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی بجائے انتخابات کے ووران کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔اپنے ایک بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عوام پر بجلی کا بم گرادیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔کچھ عرصہ قبل وزیراعظم اپنی معاشی ٹیم کو چینی کی قیمتیں کم ہونے پر مبارکباد ے رہے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر چینی قیمتیں آسمان سے بات کررہی ہے۔مہنگائی اور بے روزگار ی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے لیکن وفاقی وزرا بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات دیگر تمام  شعبہ جات پر مرتب ہوتے ہیں اور عوام اس سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی نے عوام سے لاتعداد وعدے کیے لیکن اب تک اپنے کسی ایک وعدے کو بھی پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔محمد فیصل نے کہا کہ وقت کے تقاضہ ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -